‫‫کیٹیگری‬ :
09 December 2018 - 14:27
News ID: 438859
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آ‌یت الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلامی معاشرے میں طبقاتی اختلاف نہیں پایا جانا چاہیئے تاکید کی ہے کہ کوئی بھی تعلیم حاصل کرنے والے بچے مالی صلاحیت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں ہونا چاہیئے ۔
آیت الله علوی ‌گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے تعلیمی محکمہ کے ممبران سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ ملک بعض مسائل میں پیچھے ہے اور اس سلسلہ میں زیادہ کوشش کی جانی چاہیئے کہا : کیوں ہمارا ملک کاغذ کی پیداوار میں کمزور ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلامی ایران دنیا میں نمونہ ہے اور یہ ایرانی قوم کی ایک دوسرے کے ساتھ بے پناہ اتحاد و محبت کی وجہ سے ہے لوگوں کا ملک کے امور میں ہمیشہ میدان میں رہنا آسان نہیں ہے دوسری ممالک اپنے عوام کو اس طرح میدان میں نہیں لا پاتے ہیں ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ ایران اسلامی امام خمینی رہ اور قائدا انقلاب اسلامی کی مدیریت کی برکت سے بہت ہی زیادہ ترقی کی ہے بیان کیا : قائد انقلاب اسلامی کے ایک اشارہ پر خواتین و مرد کا ہجوم میدان میں حاضر ہوجاتے ہیں انقلاب اسلامی و اسلامی ممالک کی حمایت کرتے ہیں جس کو دیکھ کر دشمن کی تمام آرزو پانی میں مل جاتا ہے ۔

انہوں نے ملک میں مختلف ادیان و مذاہب کے ماننے والوں کے ہونے کے با وجود ایران قوم کے درمیان پائی جانے والی اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اہل سنت برادر اور دینی اقلیت بھی ہمیشہ اسلامی نظام کی حمایت کے لئے میدان میں حاضر رہتے ہیں ، ملک میں پائی جانے والی سماجی وحدت کی نعمت سے اچھی طرح استفادہ کرنا چاہیئے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ ایران اسلامی میں پائی جانے والی وسائل سے تمام میدان میں ترقی ہونی چاہیئے بیان کیا : امام خمینی رہ تاکید کرتے تھے کہ یہ نہ کہو کہ ہم نہیں کر سکتے ہیں بلکہ خداوند عالم پر توکل کرتے ہوئے اپنی محنت کو جاری رکھو اسی کامیابی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬